01/September/2023

خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ، ایک فوجی ہلاک

👁️ 42 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ، ایک فوجی ہلاک

خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ، ایک فوجی ہلاک

راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد اور ایک فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی مختلف وارداتوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں صوابی کے رہائشی 36 سالہ حوالدار منتظر شاہ ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C