روس نے جرمن لیوپارڈ ٹینک اور امریکی انفنٹری گاڑیاں گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا
👁️ 28 بار دیکھا گیا
روس نے جرمن لیوپارڈ ٹینک اور امریکی انفنٹری گاڑیاں گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا
ماسکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) روسی فورسز نے متعدد جرمن ساختہ لیوپارڈ ٹینک اور یو ایس بریڈلی انفنٹری فائٹنگ گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ماسکو حکومت کی جانب سے اس کارروائی کی ویڈیو بھی ریلیز کی گئی ہے۔
ماسکو کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے کئی جرمن لیوپارڈ ٹینک اور یو ایس بریڈلی انفنٹری فائٹنگ گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں روسی فوجیوں کو مغربی ممالک کی جانب سےیوکرین کو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کا سروے کرتے دکھایا گیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ایک طویل بحث کے بعد جرمن حکومت نے مہنگے لیوپارڈ ٹینک یوکرین کو فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔
منگل کو روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا،”لیوپارڈ ٹینک اور یو ایس بریڈلی انفنٹری فائٹنگ گاڑیاں ہماری ٹرافیاں ہیں۔ ووسٹوک گروپ کے فوجی دشمن کے ٹینکوں اور قبضے میں لی گئیں انفنٹری جنگی گاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔‘‘
اُدھرجنوبی یوکرین کے روس کے زیر کنٹرول علاقے میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔ یہ بات ماسکو حکام نے منگل کو بتائی۔
جنوبی یوکرین کے علاقے خیرسون میں روس کی طرف سے تعینات اہلکاروں میں سے ایک آندرے الیکسینکو نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا،” آج صبح تک، گولا پریستان میں 12 اور اولیشکی میں پانچ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔‘‘
دریں اثناء پیر اور منگل کی درمیانی شب مرکزی یوکرینی شہر کرییفی میں شہری عمارتوں پر روس نے میزائل حملے کیے۔ علاقائی حکام کے مطابق ان حملوں کے نیتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریسکیو ورکرز میزائل حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے شہریوں کی تلاش کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دینیپروپیٹروفسک خطے کے ایک سرکاری اہلکار نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام میں لکھا کہ روس کی طرف سے ہونے والے کروز میزائل حملوں میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ عمارت آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم کریوی ریح کے میئر اولیکسینڈر ولکول نے سوشل میڈیا ایپ پر لکھا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ کم از کم چھ اور سات افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3585 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C