روس کے یوکرین پر 50 سے زائد میزائل اور 500 ڈرون حملے، 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 241 بار دیکھا گیا
روس کے یوکرین پر 50 سے زائد میزائل اور 500 ڈرون حملے، 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
کییف (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اتوار کو کہا کہ روس نے گزشتہ رات یوکرین پر 50 سے زائد میزائل اور تقریباً 500 حملہ آور ڈرون داغے، جن کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔
زیلنسکی نے ایکس پر ایک پوسٹ پر لکھا، ’’لیفِو، ایوانو فرینکیوسک، زاپوریژیا، چیرنی ہیو، سُومی، خارکیف، خیرسون، اوڈیسا اور کیرووغراد کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘
ان کے مطابق،’’آج روس نے ایک بار پھر ہماری انفراسٹرکچر تنصیبات کو نشانہ بنایا، وہ سب کچھ جو ہمارے عوام کی معمول کی زندگی کو ممکن بناتا ہے۔ ہمیں زیادہ تحفظ اور دفاعی معاہدوں پر تیز تر عملدرآمد کی ضرورت ہے، خاص طور پر فضائی دفاع کے حوالے سے تاکہ اس فضائی دہشت کو بے معنی بنایا جا سکے۔‘‘
زیلنسکی نے امریکہ اور یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ ’’ایسے اقدامات کریں جو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو روک سکیں۔‘‘
ادھر روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کے حملوں نے صرف ’’یوکرین کی فوجی و صنعتی تنصیبات‘‘ اور گیس و توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔
روس نے فروری 2022ء میں یوکرین پر حملے کے آغاز سے اب تک ہمیشہ شہریوں یا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 497 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 497 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8973 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4841 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3716 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3587 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2573 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2327 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C