سعودی عرب کے اعلیٰ فوجی جنرل کا دورۂ ایران، دفاعی معاملات پر تبادلۂ خیال
👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے اعلیٰ فوجی جنرل کا دورۂ ایران، دفاعی معاملات پر تبادلۂ خیال
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) سعودی عرب کی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے تہران کے دورے میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ امور اور دفاعی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے اعلیٰ فوجی عہدیدار نے یہ دورہ ایسے موقع پر کیا ہے جب امریکہ میں صدارتی الیکشن ہو چکے ہیں جس میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارت کی دوسری مدت کے لیے جنوری میں منصب سنبھالیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت میں عرب ممالک اور اسرائیل میں تعلق کو معمول پر لانے کے لیے ابراہیم ایکارڈ کا آغاز کیا تھا۔
سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے ذرائع کے حوالے رپورٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر گزشتہ ایک برس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اس معاملے پر کئی بار تبادلۂ خیال کر چکے ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنرل فیاض بن حامد الرویلی کی قیادت میں سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطح کا فوجی وفد تہران آیا ہے۔
اس وفد نے ایران کی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران میں کئی امور زیرِ بحث آئے جن میں دفاعی سفارت کاری کو مزید فروغ دینے اور دو طرفہ تعاون میں توسیع شامل ہے۔
ایران کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی گزشتہ برس فون پر گفتگو کی تھی جس میں خطے میں ہونے والی پیش رفت اور دونوں ممالک میں دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی تھی۔
دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر گفتگو کی ہے۔
مسعود پزشکیان نے محمد بن سلمان کو آگاہ کیا کہ سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔
ان کے بقول وہ مصروفیات کے سبب ریاض میں اس اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے البتہ انہوں نے اپنے اول نائب صدر کو نمائندگی کے لیے بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب میں چین کی ثالثی میں مارچ 2023 میں ایک بار پھر سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔ دونوں ممالک میں لگ بھگ سات برس تک تعلقات منقطع رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 493 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3586 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C