28/August/2023

سندھ: جامشورو سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سندھ: جامشورو سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

سندھ: جامشورو سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد امین سولنگی اور ایاز خان شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گرد متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، بال بیئرنگ، اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C