سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں: داعش کے 3 کمانڈرز سمیت 13 دہشت گرد گرفتار
👁️ 52 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں: داعش کے 3 کمانڈرز سمیت 13 دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرکے داعش کے 3 کمانڈرز سمیت 13 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چنیوٹ، قصور، ملتان اور منڈی بہاالدین سے گرفتار مشتبہ افراد خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، دھماکا خیز مواد اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔
دہشت گردوں کی شناخت جلات خان، جنت خان، کشف رسول، غلام رحمان، اسرار، نذیر، عبدالسلام، عامر، اسد، امیر اور انور کے نام سے ہوئی۔
مزید بتایا کہ ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ رواں ہفتے 339 کومبنگ آپریشنز کے دوران 34 مشتبہ افراد گرفتار کیے جبکہ 4 ہزار 113 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔
بیان میں بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی پنجاب نے 21 ’دہشت گردوں‘ کو گرفتار کیا تھا، جس میں کالعدم داعش، تحریک طالبان پاکستان، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد شامل تھے۔
اسی طرح جولائی میں سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 17 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C