08/November/2026

شانگلہ میں پولیس اہلکار ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ہلاک

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شانگلہ میں پولیس اہلکار ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ہلاک

شانگلہ میں پولیس اہلکار ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ہلاک

شانگلہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل چکیسر میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار قیوم خان ہلاک ہوگئے۔ دھماکے میں ان کی موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مانگا کنڈاو کے مقام پر پیش آیا، جہاں تھانہ مارتونگ میں تعینات پولیس اہلکار قیوم خان ولد رحمن خان، بیلٹ نمبر 1550، گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانے جا رہے تھے۔ اس دوران سڑک کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

دھماکے کی شدت سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ اکرام خان کی ہدایت پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے حملے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سڑک کنارے بارودی مواد نصب کرکے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی اداروں کے لیے ایک مسلسل چیلنج رہا ہے۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول کیے جانے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C