شمالی وزیرستان سے آئل کمپنی کے 4 مغوی ملازم بازیاب، 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان سے آئل کمپنی کے 4 مغوی ملازم بازیاب، 2 دہشت گرد ہلاک
میران شاہ (ڈیلی اردو) سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے گزشتہ روز اغوا کیے گئے تیل کمپنی کے چاروں ملازمین کو بازیاب کرالیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک اہلکار اور تیل کمپنی کے 2 ملازمین زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر میرانشاہ کے علاقے ہمزونی میں خٹی کلی کے قریب آپریشن کرکے مغویوں کو بازیاب کرایا گیا۔
آپریشن کے دوران سپاہی زفران اور تیل کمپنی کے 2 ملازمین اغوا کاروں کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے۔ جس کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ایف ٹی سی ہسپتال میران شاہ منتقل کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیں۔ دہشت گردوں کی شناخت سے متعلق کوئی تفصیلات فی الحال میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ چاروں ملازمین کو جمعہ 20 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا۔ چاروں ملازمین شمالی وزیرستان کے علاقے انغرکلی کے قریب سروے کیلئے گئے تھے، تاہم کام سے واپسی پر ملازمین کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک، 5 کا گھیراؤ
22/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جی 7 کا ایران سے حوثیوں کی عسکری حمایت اور اسلحہ فراہمی روکنے کا مطالبہ
22/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9167 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5242 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C