09/September/2023

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں فوجی ہلاک

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں فوجی ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں فوجی ہلاک

راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوگئے۔

افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی جس میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دوران جھڑپ لانس نائیک جمشید خان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C