شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 کمانڈروں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
👁️ 42 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 کمانڈروں سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ تحصیل میر علی کے علاقے برہو خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہوئی، جب سیکورٹی فورسز نے تقریباً 25 عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن شروع کیا، جو علاقے میں ایک میٹنگ کے لیے جمع ہوئے تھے۔
جیسے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں فائرنگ کا شدید تبادلہ شروع ہو گیا، ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند کمانڈر عبدالحق اور معین بھی شامل ہیں، آپریشن کے دوران 7 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے، ذرائع کے مطابق جائے وقوع سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والے عسکریت پسند مبینہ طور پر بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے، ان کاؤنٹر کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بھی رہائشیوں سے بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ عسکریت پسندوں کو علاقے میں داخل ہونے سے روکیں تاکہ مقامی افراد پریشان نہ ہوں اور پرامن طریقے سے رہ سکیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا
دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک روز قبل رات کے وقت جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں کیے گئے 2 حملوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
رات 10 بجے کے قریب کیے گئے ان حملوں میں منرا علاقے میں عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منرا عسکریت پسندوں کا گڑھ بن چکا ہے، جن میں بنیادی طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ارکان شامل ہیں، جنہوں نے اس علاقے میں پناہ لی ہوئی ہے۔
اس سے قبل جمعے کی رات بھی اسی علاقے میں اسی طرح کی کارروائی میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں مقامی کمانڈر نور محمد سمیت ٹی ٹی پی کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4599 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C