18/July/2023

پشاور میں ایف سی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک،سویلین سمیت 8 زخمی

👁️ 37 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور میں ایف سی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک،سویلین سمیت 8 زخمی

پشاور میں ایف سی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک،سویلین سمیت 8 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو اہلکار ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ سویلین سمیت 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ حیات آباد میں خودکش حملہ آور نے گاڑی ایف سی کی گاڑی سے ٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

وقاص رفیق نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز پشاور کے مطابق خودکش حملے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے خودکش حملہ آور کے اعضا ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال فیضی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں چھ سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایف سی کے چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی ہلاکت تشویش ناک ہے۔

کالعدم تحریکِ جہاد پاکستان نے خودکش دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

پشاور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر خودکش حملے کی کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی ایف سی کی گاڑی کے قریب لاکر دھماکا کیا۔

خود کش حملہ آور کا چہرہ قابل شناخت

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا چیسز نمبر حاصل کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور دھماکے میں خطرناک قسم کا بارودی مواد استعمال کیا گیا، جو گاڑی کی ڈگی میں رکھا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا چہرہ صاف ہے اور اس کی شناخت ہوسکتی ہے، اس کی تصویر شناخت کےلیے نادرا کو بھیج دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور دھماکے کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹمیں شامل ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C