پشاور میں ایف سی گاڑی پر خودکش حملے میں ملوث 3 مبینہ سہولت کار گرفتار
👁️ 38 بار دیکھا گیا
پشاور میں ایف سی گاڑی پر خودکش حملے میں ملوث 3 مبینہ سہولت کار گرفتار
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث 3 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے تین مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ خودکش حملہ آور سے متعلق تمام تفصیلات پولیس نے نادرا سے حاصل کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں بھی ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل پشاور ریگی ماڈل ٹاؤن کے گیٹ پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔
خیال رہے خیبرپختوںخوا میں ایک بار پھر دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز ضلع خیبر کے علاقے باڑہ بازار میں پولیس تھانے کے قریب خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C