پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو اہلکار ہلاک، 7 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی
👁️ 32 بار دیکھا گیا
پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو اہلکار ہلاک، 7 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ 7 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ فرنٹیئر کور کے 5 اہلکار اور 2 شہری زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
لیڈی ریڈنگ یسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ دھماکے کے 9 زخمی ہسپتال لائےگئے، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ایس پی ورسک نے بتایا کہ مچنی سے مہمند رائفل کی گاڑیاں پشاور آ رہی تھیں، ساڑھے 10 بجے مہمند رائفل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش نہیں، آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے. پہلے سے کوئی تھرٹ نہیں تھی، تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
دریں اثنا، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پشاور کے علاقے وارسک میں سیکیورٹی فورسز کے گاڑی پر بم دھماکے سے ایک اہلکار ہلالک اور 3 جوانوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ 11 ستمبر کو ضلع پشاور کے علاقے وارسک میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس (آئی ای ڈی) کا دھماکا ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ لانس نائیک عبدالرحمٰن ہلاک ہوگئے اور 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
مزید بتایا گیا کہ دہشت گردی کے اس بزدلانہ عمل کے نتیجے میں 3 معصوم شہری بھی زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ شہری ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5245 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C