کراچی سے داعش کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
👁️ 34 بار دیکھا گیا
کراچی سے داعش کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ رینجرز اور آئی ایس یو نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز اور ایس آئی یو نے خفیہ معلومات پر کراچی کے علاقے گڈاپ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگرد میں فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ اور داوٴد عرف امیر صاحب شامل ہیں، ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔
ترجمان رینجرز کا مزید بتانا ہے کہ فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ داعش کا سرگرم رکن ہے، دہشتگرد قبائلی ضلع باجوڑ اور کراچی کے اندر دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کا سرغنہ ساتھی سکندر 2020 میں کراچی سے گرفتار ہوا جبکہ یہ دہشت گرد افغانستان فرار ہو گیا تھا کچھ عرصہ قبل واپس کراچی آکر روپوش ہو گیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد کے ساتھی باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کیخلاف مقابلوں میں ہلاک ہو چکے، ان دہشتگرد کے خلاف تھانہ پی آئی بی کالونی میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم داوٴد عرف امیر صاحب کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) باجوڑ سے ہے، ملزم نے حال ہی میں تحریک طالبان پاکستان چھوڑ کر داعش میں شمولیت اختیار کی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم ساتھی فرمان اللہ عرف احتشام کے ساتھ مل کر گروپ کو دوبارہ منظم کر رہا تھا، گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ان ملزمان کو اسلحہ و ایمونیشن قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کی جارہی ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C