14/August/2026

کرک: بانڈہ داؤد شاہ میں ڈرون حملے، 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی

👁️ 42 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرک: بانڈہ داؤد شاہ میں ڈرون حملے، 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی

کرک: بانڈہ داؤد شاہ میں ڈرون حملے، 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی

کرک(ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں مبینہ دہشتگردوں کی جانب سے کواڈکاپٹر ڈرون کے ذریعے گرگڑی اور خرم پولیس اسٹیشنز جبکہ بہادر خیل چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابق مبینہ حملوں میں پولیس اہلکار ملک ایاز، بلال اور عامر اقبال زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور حملوں میں ملوث افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C