09/September/2023

کشمیر: راولاکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم جماعت الدعوۃ کا اہم کارکن ہلاک

👁️ 34 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کشمیر: راولاکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم جماعت الدعوۃ کا اہم کارکن ہلاک

کشمیر: راولاکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم جماعت الدعوۃ کا اہم کارکن ہلاک

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کی ایک مسجد میں کالعدم جماعت الدعوۃ سے وابستہ اہم کارکن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد ریاض عرف ابو قاسم کشمیری صابر شہید اسٹیڈیم کے قریب واقع القدس مسجد مرکز میں فجر کی نماز ادا کر رہے تھا کہ حملہ آوروں نے ان پر چار گولیاں چلائیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

انہیں ضلع میرپور کے علاقے چکسواری میں سپرد خاک کیا گیا جہاں وہ اپنے خاندان کے 10 افراد کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق محمد ریاض عرف ابو قاسم کشمیری دوسری صف میں بیٹھا تھا کہ ٹراؤزر، شرٹ اور ہیلمٹ پہنے شخص نے اس پر فائرنگ کی۔

پیش امام قاری امجد ہاشمی کا حوالہ دیتے ہوئے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ قاتل کے ساتھ مبینہ طور پر ایک اور شخص بھی تھا جو مسجد کے برآمدے پر انتظار کر رہا تھا، حملے کے بعد دونوں فرار ہو گئے۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ محمد ریاض رات میں ان کا مہمان تھا اور انہوں نے جمعہ کو واپس جانا تھا۔

محمد ریاض کا تعلق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ سے تھا، وہ مبینہ طور پر 90 کی دہائی کے اواخر میں متنازع ہمالیائی علاقے کے اس طرف ہجرت کر کے آ گئے تھے اور عارضی طور پر ضلع کوٹلی کے مہاجر کیمپ میں آباد ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق وہ 2019 میں حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد کیے جانے سے قبل اس سے وابستہ رہے تھے۔

راولاکوٹ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ وہ اس اندھے قتل کی مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ اب تک نامعلوم مشتبہ افراد کا جلد ہی سراغ لگایا جائے گا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ اس سلسلے میں معلومات شیئر کریں۔

محمد ریاض کے ساتھیوں میں سے ایک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی چینل ڈان کو بتایا کہ ان کا کسی سے کوئی تنازع نہیں تھا۔

انہیں سرحد پار سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جہاں ان کے والد اور ایک بھائی کو جاری تحریک آزادی کے دوران بھارتی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا۔

مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے کشمیری تارکین وطن کی ایک تنظیم کے سربراہ عزیر غزالی ہیں نے دعویٰ کیا کہ اس قتل کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت حق خود ارادیت اور جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے اٹھنے والی ہر آواز کو کسی بھی طرح سے خاموش کرانے کے راستے پر گامزن ہے۔

محمد ریاض زیر انتظام کشمیر میں آزادی کی تحریکوں سے وابستہ تیسرے نمایاں شخص ہیں جنہیں حالیہ مہینوں کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 20 فروری کو راولپنڈی میں حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر بشیر احمد پیر عرف امتیاز عالم کو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ہلاک کر دیا تھا۔

اس واقعے کے تقریباً ایک ہفتہ بعد سید خالد رضا کو کراچی میں قتل کر دیا گیا جسے پولیس نے ”ٹارگٹڈ حملہ“ قرار دیا تھا، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ البدر مجاہدین گروپ کے سابق کمانڈر تھے جو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کام تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C