یوکرین کلسٹر بموں کا مؤثر طور پر استعمال کر رہا ہے، امریکا
👁️ 34 بار دیکھا گیا
یوکرین کلسٹر بموں کا مؤثر طور پر استعمال کر رہا ہے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین روسی فورسز کے خلاف امریکہ کے فراہم کردہ کلسٹر بموں کا “مؤثر طور پر” استعمال کر رہا ہے۔ عام شہریوں کے لیے دیر پا نقصان دہ ثابت ہونے والے یہ بم 120 ملکوں میں ممنوع ہیں۔
وائٹ ہاوس میں قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ کو موصول ہونے والے ابتدائی فیڈبیک سے پتہ چلتا ہے کہ روسی دفاعی ٹھکانوں اور کارروائیوں کے خلاف کلسٹر بموں کا “مؤثر ” استعمال ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا “یوکرینیوں کی جانب سے ہمیں یہ ابتدائی فیڈ بیک ملی ہے کہ وہ ان (کلسٹر بموں) کا استعمال کافی مؤثر طورپر کررہے ہیں۔ ” انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات یوکرین سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
جان کربی نے مزید کہا کہ امریکہ کے فراہم کردہ کلسٹر بموں کے روسی فورسز کی دفاعی تشکیل اور پوزیشن پر اثرات پڑ رہے ہیں۔
یوکرین نے گزشتہ دنوں جب خبر دار کیا تھا کہ اس کے پاس موجود ہتھیارختم ہوتے جارہے ہیں تو امریکہ اسے یہ ہتھیار فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا تھا حالانکہ اس کے حلیف برطانیہ، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور اسپین نے ان کے استعمال کی مخالفت کی تھی۔ یوکرین نے بھی اس سلسلے میں یہ وعدہ کیا تھا کہ کلسٹر بموں کا استعمال صرف دشمن روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے کیا جائے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو کلسٹر بموں کی فراہمی کے فیصلے کو “انتہائی تکلیف دہ” قرار دیا تھا۔
اب روس بھی کلسٹر بم استعمال کرے گا، صدر پوٹن
یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کی امریکہ کی جانب سے تصدیق کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ اب روس بھی کلسٹر بموں کا استعمال کرے گا۔
حالانکہ فوجی ماہرین کا خیال ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں پہلے ہی اس طرح کے ہتھیار نصب کر رکھے ہیں۔
کلسٹر بموں کو جب گرایا جاتا ہے تو اس میں موجود چھوٹے چھوٹے بم بہت بڑے علاقے پر پھیل جاتے ہیں اور ان میں سے بہت سے پھٹنے سے رہ جاتے ہیں جو برسوں بعد تک شہریوں کے لیے خطرے کا سبب بنتے رہتے ہیں، جب تک انہیں ناکارہ نہ بنادیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کہ تقریباً120 ملکوں نے کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کلسٹر بموں کو گرانے کے بعد ان کے پھٹنے کی شرح 2.35 فیصد سے بھی کم رہتی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ روس بڑے پیمانے پر کلسٹر بموں کا استعمال کررہا ہے جس کی وجہ سے متعدد عام شہری ہلاک اور شدید زخمی ہوچکے ہیں۔
اس نے یہ بھی کہا تھا کہ یوکرین نے بھی 2022 میں روسی مقبوضہ شہر ایزیم پر راکٹ حملوں کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کیا تھا جس میں کم از کم آٹھ سویلین ہلاک اور 15دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 418 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 284 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 396 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4843 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3588 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C