افغانستان حملہ آور عسکریت پسندوں کو لگام ڈالے، پاکستان
👁️ 28 بار دیکھا گیا
افغانستان حملہ آور عسکریت پسندوں کو لگام ڈالے، پاکستان
کابل (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) پاکستان نے کابل حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اُن عسکریت پسندوں کو لگام ڈالے، جو مبینہ طور پر سرحد پار سے پاکستان میں حملے کر رہے ہیں اور جن کے خفیہ ٹھکانے افغانستان میں ہیں۔
پاکستانی فوج نے بتایا ہے کہ بدھ کو درجنوں عسکریت پسندوں نے شمالی علاقے چترال میں سرحدی چوکیوں پر حملہ کیا، جس میں چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستانی طالبان سے ہے اور ان کے حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان کے کُنڑ اور نورستان صوبوں میں کی گئی تھی۔
پاکستانی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں افغانستان کی حکومت کو بروقت آگاہ کر دیا گیا تھا۔
فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستانی کمانڈوز نے پہاڑی علاقے میں کئی گھنٹوں کی لڑائی کے بعد ان حملوں کو پسپا کر دیا، جن میں کم از کم بارہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم آزاد ذرائع سے ان فوجی دعوؤں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
جمعرات کو پاکستانی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔‘‘
چترال میں عسکریت پسندوں کے حملے اس واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہوئے، جس میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی فوجیوں اور افغان طالبان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
چترال کے ڈپٹی کمشنر محمد علی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”حملہ آوروں کی تعداد سینکڑوں میں تھی اور وہ جدیدترین ہتھیاروں سے لیس تھے۔ لیکن ہم حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار تھے اور تقریباً چار گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں سات فوجی اہلکار اور چالیس سے زائد عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ چترال میں دو فوجی چوکیوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ تاہم پاکستانی طالبان کے ان دعوؤں کی بھی ابھی تک تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ کچھ عرصے میں پاکستان کی مغربی سرحدوں پر عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں پچاس فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C