ایران میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پاکستانی مزدور ہلاک
👁️ 199 بار دیکھا گیا
ایران میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پاکستانی مزدور ہلاک
اسلام آباد / زاہدان (ڈیلی اردو رپورٹ) ایران کے سرحدی شہر سرباز میں دو پاکستانی مزدور نامعلوم عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اور کراچی سے بتایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں پاکستانی ایران میں حجام کی دکان پر محنت مزدوری کرتے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت مجاہد اور محمد فہیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مجاہد کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ اُس کا بھائی کئی سال سے ایران میں مزدوری کر رہا تھا۔ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے اُسے ہلاک کرنے کے بعد واقعے کی ویڈیو بھی گھر والوں کو ارسال کی۔
دوسری جانب محمد فہیم کے بھائی فاروق کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پہلے اُس کے بھائی کو اغوا کیا اور بعدازاں تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر لاشوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے آٹھ مزدوروں کو ایران کے علاقے مہرستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ہلاک کر دیا تھا۔ ان مزدوروں کو مبینہ طور پر ایک ورکشاپ میں ہاتھ پاؤں باندھ کر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا، جو پانچ سال سے مقامی مکینک کے طور پر کام کر رہے تھے۔
ان تمام واقعات کے بعد ایران میں محنت مزدوری کرنے والے پاکستانیوں کی سلامتی پر شدید تحفظات جنم لے رہے ہیں، جبکہ زاہدان میں موجود پاکستانی قونصل خانہ متوفیوں کی میتوں کو وطن واپس بھجوانے کے لیے متعلقہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 422 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 397 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4844 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C