11/August/2025

ایران کے سیستان-بلوچستان میں جھڑپ: ایک پولیس افسر اور تین حملہ آور ہلاک

👁️ 459 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران کے سیستان-بلوچستان میں جھڑپ: ایک پولیس افسر اور تین حملہ آور ہلاک

ایران کے سیستان-بلوچستان میں جھڑپ: ایک پولیس افسر اور تین حملہ آور ہلاک

تہران (ڈیلی اردو/ تسنیم نیوز ) ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی صوبے سیستان-بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور تین حملہ آور مارے گئے۔

 

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شدت پسند گروہ ’’جیش العدل‘‘ کے ارکان نے سرون کے ایک پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر ہلاک ہوا، جب کہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے اور دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

سیستان-بلوچستان صوبہ پاکستان اور افغانستان کے ساتھ طویل سرحد رکھتا ہے اور یہاں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

 

26 جولائی کو صوبائی دارالحکومت زاہدان میں عدالت پر حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری بھی جیش العدل نے قبول کی تھی۔ اکتوبر میں صوبے کے ایک اور مہلک حملے میں دس پولیس اہلکار مارے گئے تھے، جب کہ ستمبر اور اپریل 2024 میں بھی پولیس اہلکاروں پر مہلک حملے ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C