بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک کردیئے، پاکستانی فوج
👁️ 57 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک کردیئے، پاکستانی فوج
راولپنڈی (ک م) صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور متعدد ٹھکانے تباہ کردیے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے بشمول اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی تباہ کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوڈانی فوج کے سربراہ البرہان کا جنگ بندی سے انکار، امریکا سے کشیدگی کے دوران اخوان المسلمون سے تعلقات پھر زیرِ بحث
27/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
پاکستان سے 400 مسلح افراد کی نورستان میں داخلے کی مبینہ کوشش، جھڑپوں میں 28 ہلاک اور 32 گرفتار: طالبان
27/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
نورستان واقعہ: پاکستان نے افغان وزارت دفاع کے الزامات مسترد کر دیے
27/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے جوہری پروگرام پر امریکی تشویش، خفیہ جائزے نے نئے سوالات اٹھا دیے
27/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق
27/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
عراق: دیالیٰ میں داعش کے نعروں پر مبنی تحریریں لکھنے والا گرفتار
27/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15582 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9193 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5288 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C