بلوچستان میں فوج پر حملوں میں 12 اہلکار ہلاک
👁️ 34 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فوج پر حملوں میں 12 اہلکار ہلاک
اسلام آباد + کوئٹہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/نیوز ایجنسیاں) پاکستانی فوج نے بتایا کہ بلوچستان کے ژوب اور سوئی میں الگ الگ حملوں میں بارہ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ سات عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ تحریک جہاد پاکستان نامی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمے داری لی ہے
پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں فوجی چھاونی پر حملے اور سوئی میں “دہشت گردوں “کے خلاف آپریشن کے دوران 12 فوجی ہلاک ہوگئے۔
رواں برس کسی ایک دن میں دہشت گردوں کے حملوں میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے قبل فروری 2022 میں بلوچستان کے کیچ ضلع میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 10فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بتایا کہ بدھ کی صبح ‘دہشت گردوں‘ نے ژوب چھاونی پر حملہ کیا، جس میں نو فوجی ہلاک گئے جبکہ پانچ حملہ آور جوابی کارروائی میں مارے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع سوئی میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ‘دہشت گردوں ‘ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مزید تین فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ دو حملہ آور بھی مارے گئے۔
تین سکیورٹی افسروں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ژوب کی فوجی چھاونی پر ایک میس پر دستی بم پھینکے اور پھر کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ “دہشت گردوں” کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوششوں کو ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے روکا اور پھر انہیں ایک چھوٹے سے حصے میں محدود کر لیا۔
وزیر اعظم شبہاز شریف نے ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا خراج عقیدت
وزیر اعظم شہباز شریف نے “دہشت گردوں” کے حملوں کے بعد ایک ٹویٹ کرکے کہا، “آج ژوب گیریزن پر حملے میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا اور کئی اہلکار زخمی ہوئے۔” انہوں نے کہا، “پاکستان کا دفاع اور سلامتی ہمارے شہداء کے مقدس خون اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہے ”
پاکستانی وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ “دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ قوم کے مستقبل کی جنگ ہے۔ پچھلی دہائی میں ہماری بہادر افواج اور قوم نے مل کر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیا اور آئندہ بھی اس عفریت کو جَڑسے اکھاڑنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس ملک کا تحفظ ہمارا مشن بھی ہے اور ہماری ذمہ داری بھی جو ہمیں اپنی جان سے بڑھ کر عزیز ہے۔”
انہوں نے متاثرہ کنبوں کے ساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
تحریک جہاد پاکستان نے حملے کی ذمہ داری لی
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حال ہی میں تشکیل شدہ ایک شدت پسند تنظیم تحریک جہاد پاکستان (ٹی جے پی) نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔
ٹی جے پی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ تنظیم کے خود کش حملہ آوروں نے حملے میں حصہ لیا۔ تنظیم نے اس سلسلے میں تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔
تحریک جہاد پاکستان کا نام اس وقت سامنے آیا جب اس تنظیم نے رواں سال مارچ میں سبی کے قریب پولیس کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔بعد میں قلعہ سیف اللہ چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری بھی اسی تنظیم نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3427 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C