24/July/2023

بلوچستان: چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار ہلاک

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار ہلاک

بلوچستان: چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار ہلاک

چمن (ڈیلی اردو)صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار ہلاک ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے کلی احمد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے گشت کرنے والے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان لیویز اہلکار کی سرکاری کلاشنکوف بھی لے کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C