خیبر: وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 شدت پسند مارے گئے، پاکستانی فوج
👁️ 79 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 شدت پسند مارے گئے، پاکستانی فوج
راولپنڈی (ک م) پاکستانی سیکورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں 14 دسمبر 2024 سے مختلف آپریشنز میں اب تک 22 شدت پسندوں کو ہلاک اور 18 کو زخمی کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی تیراہ میں فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں کئی اموات ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کررہی ہیں، 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف آپریشنز میں فورسز نے 22 خوارجی شدت پسندوں کو ہلاک اور 18 کو زخمی کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن کی بحالی اور شدت ہسندوں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ منگل کو بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں شدت پسندوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا جس میں 6 حملہ آور مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں کیا جس میں 2 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن کا حوثیوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کا اعلان، اسلحہ اور مالی وسائل روکنے کی کوششیں جاری
27/September/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کے سربراہ البرہان کا جنگ بندی سے انکار، امریکا سے کشیدگی کے دوران اخوان المسلمون سے تعلقات پھر زیرِ بحث
27/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
پاکستان سے 400 مسلح افراد کی نورستان میں داخلے کی مبینہ کوشش، جھڑپوں میں 28 ہلاک اور 32 گرفتار: طالبان
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
نورستان واقعہ: پاکستان نے افغان وزارت دفاع کے الزامات مسترد کر دیے
27/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے جوہری پروگرام پر امریکی تشویش، خفیہ جائزے نے نئے سوالات اٹھا دیے
27/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا سپین بولدک میں پاکستانی چوکی پر حملے کی تصدیق
27/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9193 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5288 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C