شام میں روسی جنگی طیاروں نے امریکی ڈرونز کو ہراساں کیا، امریکا
👁️ 96 بار دیکھا گیا
شام میں روسی جنگی طیاروں نے امریکی ڈرونز کو ہراساں کیا، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) امریکی فوج کا کہنا ہے روسی جنگی طیاروں نے دوسری بار شمال مغربی شام میں امریکی ڈرونز سے خطرناک حد تک قریب میں پرواز کی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دونوں واقعات کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ شمال مغربی شام میں 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں چھ جولائی جمعرات کے روز دوسری بار روس کے جیٹ طیاروں نے خطرناک حد تک امریکی ڈرون کے قریب پرواز کی۔
امریکی فضائیہ کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل الیکس گرینکیوچ نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو شمال مغربی شام میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے کے قریب پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا، ”روسی طیارے نے ڈرون کے سامنے شعلے گرائے اور اس انداز میں خطرناک حد تک قریب سے پرواز کی کہ اس سے اس میں شامل تمام طیاروں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔”
امریکی فضائیہ کی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل مائیکل اینڈریوز نے کہا کہ ”ایس یو 34 اور ایس یو 35 کے ذریعے اتنے قریب سے پرواز کرنے اور امریکی ڈرون ایم کیو -9 پر براہ راست شعلے گرا کر روس کی جانب سے ہراساں کرنے کا عمل تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ ” یہ کوئی جلد بازی سے کیا گیا کام نہیں تھا، بلکہ اس سے کہیں زیادہ ایک دیرپا اور غیر پیشہ ورانہ فعل تھا۔”
جب روسی جیٹ طیارے نے امریکی ایم کیو -9 کے سامنے پرواز کی
اس سے ایک دن پہلے یعنی بدھ کے روز بھی شام میں روسی جیٹ طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے ایک امریکی ڈرون کو ہراساں کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بدھ اور جمعرات کے روز ہونے والے دونوں واقعات کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔
بدھ کے روز کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک روسی ایس یو 35 جنگی جہاز ریپر ڈرون ایم کیو -9 کے بہت قریب پرواز کر رہا ہے، جبکہ ایک دوسرا روسی پائلٹ اس کے سامنے اپنا جیٹ طیار اڑا رہا ہے۔
گرینکیوچ نے پہلے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا، ”ایک روسی پائلٹ نے اپنے طیارے کو ایم کیو -9 کے سامنے رکھا اور آفٹر برنر لگایا، جس سے طیارے کو محفوظ طریقے سے چلانے کی آپریٹر کی صلاحیت کم ہو گئی۔”
روس سے ‘لاپرواہی’ سے باز رہنے کا مطالبہ
لیفٹینٹ جنرل الیکس گرینکیوچ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ ”ہم شام میں روسی افواج پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس طرح کی لا پرواہی سے باز رہیں اور ایک پیشہ ور فضائیہ سے جس طرز عمل کی توقع کی جاتی ہے، اسی کے معیار کے مطابق عمل کریں۔”
امریکہ اور روس دونوں ہی کی فوجیں شام میں تعینات ہیں۔ امریکہ کی توجہ شام میں نام نہاد اسلامی شدت پسند تنظیم ”اسلامک اسٹیٹ” کے جنگجو گروپ سے لڑنے پر مرکوز ہے۔ جبکہ روس صدر بشار الاسد کے سخت ترین اتحادیوں میں شامل رہا ہے۔
چار ماہ قبل ہی کی بات ہے، ایک روسی جیٹ طیارے نے بحیرہ اسود کے اوپر اڑنے والے نے ایک امریکی ایم کیو -9 ریپر ڈرون کو بین الاقوامی پانیوں میں مار گرایا تھا اس کے بعد سے یہ نئے واقعات سامنے آئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 306 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 497 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 497 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8973 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4841 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3716 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3587 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2573 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2327 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C