05/August/2023

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر زخمی

👁️ 30 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر زخمی

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر زخمی

میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا ‏کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈپٹی کمشنر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل تحصیل رزمک کے مہاجر بازار میں دہشت گردوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قیصر کنڈی کے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر قیصر کنڈی زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملے میں گاڑی میں سوار ان کا بیٹا اور سکواڈ محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C