پاکستان میں رواں ماہ دہشت گرد حملوں میں ریکارڈ اضافہ، 112 شہری اور اہلکار ہلاک، 87 زخمی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
پاکستان میں رواں ماہ دہشت گرد حملوں میں ریکارڈ اضافہ، 112 شہری اور اہلکار ہلاک، 87 زخمی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں گزشتہ 9 برس کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں کی سب سے زیادہ ماہانہ تعداد رواں برس اگست میں ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اگست میں ملک بھر میں 99 حملے ہوئے، جو کہ نومبر 2014 کے بعد ایک ماہ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
پی آئی سی ایس ایس نے کہا کہ اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ تعداد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے دعویٰ کیے گئے 147 حملوں سے کم ہے، جن میں سے زیادہ تر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہو سکی، رپورٹ میں صرف مصدقہ دہشتگرد حملوں کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 112 شہری اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 87 زخمی ہوئے۔
یہ اعداد و شمار جولائی میں 54 حملوں کے برعکس اگست میں دہشت گرد حملوں میں 83 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں، اگست میں 4 خودکش حملے ہوئے، جن میں سے 3 قبائلی اضلاع میں اور ایک خیبر پختونخواہ میں ہوا، مجموعی طور پر ملک میں 2023 کے ابتدائی 8 ماہ میں 22 خودکش حملے ہوئے جن میں 227 افراد ہلاک اور 497 زخمی ہوئے۔
بلوچستان اور سابقہ فاٹا اگست میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، بلوچستان میں حملوں میں 65 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جوکہ جولائی میں 17 تھے اور اگست میں 28 ہو گئے، جبکہ سابقہ فاٹا میں حملوں میں 106 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جوکہ جولائی میں 18 تھے اور اگست میں 37 حملے ہوگئے، تاہم دونوں علاقوں میں اموات میں بالترتیب 19 اور 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوا میں بھی دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوا، جوکہ جولائی میں 15 فیصد کے مقابلے میں 83 فیصد بڑھ کر اگست میں 29 ہو گئے، اموات اور زخمیوں کی تعداد میں بھی بالترتیب 188 فیصد اور 73 فیصد اضافہ ہوا۔
صوبے کو بنیادی طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے علیحدہ ہونے والے گروہوں نے نشانہ بنایا، جنہوں نے اِن میں سے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔
سندھ میں دہشت گردوں کے حملوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جوکہ جولائی میں 3 اور اگست میں 5 ہو گئے، اموات بھی ایک سے بڑھ کر 4 ہوگئیں۔
پنجاب نسبتاً پُرامن رہا، اگست میں کسی دہشت گرد تنظیم حملے کی اطلاع نہیں ملی، جولائی میں رپورٹ ہونے والا واحد حملہ لاہور میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب کم شدت کا دھماکا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔
اعداد و شمار سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ سیکورٹی فورسز مسلسل دہشتگردی کا مرکزی ہدف بنی ہوئی ہیں، جن کی ان حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے کی تعداد کل اموات کا 50 فیصد اور ان کے زخمی ہونے والوں کی تعداد کل زخمیوں کا 63 فیصد ہے۔
جولائی 2023 کے برعکس اگست میں فوجی جوانوں کی ہلاکتوں میں 51 فیصد اضافہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے بھی دہشت گردوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا اور ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران کم از کم 24 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور 69 کو گرفتار کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C