پشاور: تین روز قبل دہشت گردوں کے حملے میں زخمی پولیس کا سب انسپکٹر چل بسا
👁️ 33 بار دیکھا گیا
پشاور: تین روز قبل دہشت گردوں کے حملے میں زخمی پولیس کا سب انسپکٹر چل بسا
پشاور (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں تین روز قبل دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والا سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔ تین روز قبل تھانہ متھرا کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر گل جلال شدید زخمی ہوگیا تھا۔
پشاور: سب انسپکٹر گل جلال پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحرہک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔#TTP #Peshawar #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 18, 2023
گل جلال کو شدید زخمی حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لایا گیا تھا۔ بعدازاں انکو علاج کیلئے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آج ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔
پشاور : شہید سب انسپکٹر گل جلال خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں آئی جی پی اختر حیات خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس، سی سی پی او سید اشفاق انور، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر پولیس افسران و جوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی pic.twitter.com/vFCpkfgLBL
— KP Police (@KP_Police1) August 21, 2023
پولیس سب انسپکٹر گل جلال تھانہ متھرا کی حدود میں صبح کی نماز پڑھنے مسجد جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے انکو شدید زخمی کردیا تھا۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔
دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
گل جلال پشاور کے تھانہ غربی کے پال سیکشن میں تعینات تھے۔ مرحوم گل جلال کی نماز جنازہ پشاور کے پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ، پولیس اہلکاروں اور افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C