پشاور سے متصل علاقوں میں پولیس، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیے
👁️ 34 بار دیکھا گیا
پشاور سے متصل علاقوں میں پولیس، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیے
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سے 50 کلومیٹر جنوب میں ضلع کوہاٹ سے متصل علاقے میں واقع مٹانی پولیس اسٹیشن کی حدود میں رات گئے دہشت گردوں کے حملے کی 3 کوششوں کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے قریبی جنگل سے حمید خان پولیس چوکی پر حملہ کیا، تاہم دہشت گرد پولیس چوکی کو نشانہ نہیں بنا سکے کیونکہ وہ دور سے فائرنگ کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا، اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دریں اثنا فورٹ میکسن (جسے کشنگر پوسٹ بھی کہا جاتا ہے) پر بھی اسی طرح کے حملے میں دہشت گردوں نے دور سے فائرنگ کی تاہم اس حملے کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔
تیسرا حملہ دہشت گردوں نے ازاخیل ڈیم پوسٹ پر کیا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرکے ناکام بنا دیا۔
ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب نے نجی ٹی دی چینل ڈان کو بتایا کہ دہشت گردوں نے دور سے 3 چوکیوں اور ان مقامات پر فائرنگ کی جہاں فوجی اہلکار تعینات تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صبح سویرے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے پولیس کے محکمہِ انسداد دہشت گردی کو باضابطہ پیغام بھیج دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جرمنی میں امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ
23/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5244 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C