پشاور میں پولیس نے تھانے متنی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا
👁️ 30 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس نے تھانے متنی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تھانہ منتی پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی جسے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق منتی میں پولیس اسٹیشن پر جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کیا، جس پر پولیس کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کی گئی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد پسپا ہوئے اور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
ترجمان خیبرپختونخوا پولیس نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تھانہ منتی میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کر کے مسلح شرپسندوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان بیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ پشاور پولیس نے ہمیشہ دلیری سے مقابلہ کیا ہے، ہم دہشتگردوں کی ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں انٹیلی جنس آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
23/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا سخت خطاب، ایران کو مذاکرات یا تباہی کی دھمکی، عالمی برادری سے معاشی بائیکاٹ کی اپیل
22/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے این ایف سی فنڈز پر عطا تارڑ کے سوالات، دہشتگردی کے لیے مختص رقم کے استعمال پر جواب طلب
22/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر 2 سیکیورٹی اہلکار مبینہ طور پر اغوا کے بعد ہلاک
22/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان 2، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک
22/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک، 5 کا گھیراؤ
22/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9167 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5243 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C