کولمبیا میں کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک، 36 زخمی
👁️ 322 بار دیکھا گیا
کولمبیا میں کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک، 36 زخمی
کیلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) کولمبیا کے مغربی شہر کیلی میں فوجی ایوی ایشن اسکول کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں اور گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق کار بم حملے میں شہر کے شمال میں واقع مارکو فیڈل سواریز ملٹری ایوی ایشن اسکول کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
کیلی کے میئر الیجینڈرو ایڈر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے بارے میں معلومات دینے پر بڑے انعام کا اعلان کیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر متعدد عمارتوں اور اسکولوں کو خالی کرایا گیا جبکہ شہر میں بڑے ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل شمال مغربی شہر میڈلین کے قریب دیہی علاقے میں پولیس کے ہیلی کاپٹر پر حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ان پے در پے حملوں کے بعد کولمبیا کی حکومت نے ہنگامی طور پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق کار بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اردگرد کی گلیوں میں موجود شہری ہلاک ہوئے جبکہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ ایک رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’’ایئر بیس کے قریب کسی چیز کے پھٹنے کی زوردار آواز آئی۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 406 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 385 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4843 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3588 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C